شام،دمشق کے قریب فوجی بس میں دھماکہ ،18اہلکار ہلاک،27زخمی

15 اکتوبر ، 2022

دمشق (این این آئی )شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے قریب ایک فوجی بس میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم18فوجی ہلاک اور27زخمی ہو گئے ۔ دمشق کے دیہی علاقے میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکہ خیز موادبس کے اندر نصب کیا گیا تھا۔برطانیہ میں قائم جنگی نگرانی کرنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ دھماکہ دمشق کے دیہی علاقے الصبورہ میں لبنانی دارالحکومت بیروت کی طرف جانے والی شاہراہ پر ہوا۔حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی شامی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا ۔