قاہرہ(این این آئی )خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے گذشتہ ہفتے اوپیک پلس کے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی تائید کی ہے اور اس فیصلے پر سعودی عرب کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے (مملکت پر تنقیدی)بیانات کبھی حقائق کو مسخ کر سکتے ہیں اور نہ ہی مملکت کو اپنے متوازن نقطہ نظر کو برقرار رکھنے سے روکیں گے۔گذشتہ ہفتے اوپیک اور روس سمیت اتحادیوں پرمشتمل گروپ اوپیک پلس نے اپنے نئے پیداواری ہدف کا اعلان کیا تھا اورامریکہ کے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا۔تاہم اس فیصلے کے ردعمل میں یہ الزامی بیانات سامنے آئے ہیں کہ سعودی عرب بین الاقوامی تنازعات میں فریق بن رہا ہے اوروہ امریکہ مخالف موقف کی سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔سعودی عرب نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا تھا۔نایف الحجرف نے مملکت کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار کی تعریف کی ہے اور کہا کہ سعودی عرب عالمی معیشت کو توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھا سے بچانے اور اس کی رسدکو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ اپنی متوازن پالیسی کی بدولت پیداکنندگان اور صارف ریاستوں دونوں کے مفادات کو مدنظر رکھتا ہے۔
تائپی چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیے، بیجنگ کا...
کیلی فورنیاامریکی ریاست کیلی فورنیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے مسلح شخص کو گرفتارکرکے اس کے...
لکھنوبھارتی ریاست اتر پردیش کے بہرائچ کے ایک گائوں میں ہندو مسلم فساد نے جنم لے لیا، درگا مورتی وسرجن جلوس...
اسلام آباد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کابھارتی فیصلہ درست...
باڑہ فا ٹا انضمام کی حامی تنظیمو ں نے کالعد م پی ٹی ایم کی تجا ویز مسترد کردیں پی ٹی ایم مخالفیں کا جرگے...
پشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشتون جرگے پر اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور...
اسلام آباد/لاہورمتحدہ عرب امارات کی کمپنی نے لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر...