کراچی (جنگ نیوز) طالبان قیادت نے امریکی عہدیداروں پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اثاثے بحالی کے وعدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے،ایک سال گزرنے کےباوجود کوئی پیش رفت نہیں کی گئی، ا فوری اثاثے بحال کئے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق طالبان دوحہ کے سینئر رہنمائوں نے گزشتہ روز اہم امریکی عہداروں کو ملاقات میں بتایا کہ امریکہ مسلسل وعدہ خلافی کررہاہے۔ افغانستان کےیورپی خصوصاً امریکی بنکوں میں رکھے گئے کروڑوں ڈالر موجود ہیں،امریکہ نے انہیں واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایک سال سے زائد عرصے کےبعد بھی امریکہ نے اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی ہے۔ طالبان قیادت کاکہنا ہےکہ اگرہمارے اثاثے بحال کردیئے جائیں تو ہمیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کہا جا رہاہے کہ امریکہ افغان اثاثوں پرطالبان سے سیاست کررہاہے ۔ طالبان کی دوحہ قیادت کاکہنا ہے کہ افغان بزنس کمیونٹی کے بھی اثاثے بھی برطانیہ اور امریکہ میں ضبط کیے گئے ہیں جبکہ بزنس کمیونٹی کا افغان حکمرانوں سے کوئی لینادینا نہیں ہے، امریکہ جان بوجھ کرافغان بزنس کمیونٹی کو بلیک میل کررہاہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ افغان اثاثوں کو فوری طو ر پر بحال کرے جو افغان عوام کا حق ہے۔ کہا جا رہاہے کہ باہر کے ملکوں میں افغان عوام اور حکمرانوں کی اتنی دولت ہے ،جس سے افغانستان کی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...