ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس، سخت سیکورٹی انتظامات کا فیصلہ

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) الیکشن کمیشن آپ پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے جبکہ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں 16 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جبکہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار انتخابات کیلئے سیکیورٹی سرانجام دیں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو سکیورٹی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔