میہڑ دادو(خلیل احمد ناصر) امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے زیر انتظام سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل مہیڑ میں ایک ہزار خاندانوں میں میگا فیملی پیکیجز تقسیم کیے گئے۔ اس میگا فیملی پیکیج میں آٹا، دالیں، خشک راشن، تارپولین شیٹس، مچھر دانیاں، ٹینٹ، کیچن سیٹ، ہائیجن کٹ اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کا سامان شامل ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ امریکہ الیاس حسن چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ نے سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے تین ارب روپے کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کررکھا ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ حالیہ سیلاب میں چالیس اضلاع میں تین لاکھ افراد کی مدد کر چکا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر ایمرجنسی پروگرام کے کوآرڈینٹر ساجد علی چڈھر نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بین الاقوامی فلاحی تنظیم ہے جو دنیا بھر کے 85 ممالک میں فلاحی سرگرمیاں سر انجام دے دہی ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ دس ہزار آرفن بچوں کی کفالت سمیت دیگر بارہ پروگرامز کے ذریعے پاکستان میں خدمت خلق کے کاموں میں مصروف ہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...