نیوزی لینڈ میںساحل پروہیل مچھلیاں پھنس گئیں،215ہلاک

15 اکتوبر ، 2022

ویلنگٹن (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ میں 240 پائلٹ وھیل مچھلیاںدور دراز پٹ جزیرے کے ساحل پر پھنس گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں 215 مچھلیاں مرچکی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی ریاست تسمانیا میں بھی 230وھیل مچھلیاں کم گہر ے پانی میں آکر مرگئی تھیں۔ریسکیواداروں کے اہلکاروں نے مچھلیوں کو واپس سمندر میں لے جانے کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔