ماسکو (نیوز ڈیسک) امریکہ اور جاپان کی روسی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کے دوران ہمارز راکٹ فائر کرنے پر روس نے جاپان کو وارننگ دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سخت ہوتی سیکیورٹی کے ماحول میں جاپانی اور امریکی افواج روسی سرحد کے قریب 14روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر ورننگ دیدی ہے، روسی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روسی سرحدوں پر فوجی مشقیں بند کی جائیں، ایسی مشقوں کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ایک طرف امریکہ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ فوجی مشقیں کیں اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے گئے اور اب جاپان کے ساتھ مل کر ڈیٹرنس اور ردعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ مشقیں کی جا رہی ہیں۔جاپانی کی زمینی دفاعی فوج نے پیر کے روز اوکیناوا فوجی اڈے سے 40امریکی میرینز کے ساتھ شمالی ہوکائیڈو جزیرے میں مشقیں کیں، اور بحری فورس کا ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ہمارز (HIMARS) استعمال کیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کی جانب سے متعدد لانچ راکٹ سسٹمز نے تقریبا 13کلومیٹر 8میل دور ہدف پر کل 24 راکٹ فائر کیے، ان مشقوں میں امریکی فضائیہ بھی شامل ہے۔
ایڈنبرگ پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چیمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن...
میلبرنبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران...
بارسلونا منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں عظیم الشان شان صدیق اکبر کانفرنس و دستار فضیلت کا اہتمام کیا...
کراچی پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹر ارشد...
نیویارکبچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024تصادم کی زد میں...
لوٹن یوکے اسلامک مشن لوٹن جامع مسجد اوک روڈ کے سبکدوش ہونے والے خطیب علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا ہے کہ...
اوسلوہالینڈزکا مسافر طیارہ ناروے کے اوسلو ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ ڈچ میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم جانے...
نیویارک عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کےحوالے...