اسلام آباد ( نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) قومی سلامتی کمیٹی نے انسداد دہشت گردی کیلئے مرکزی سطح پر ایپیکس کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیاہےاورکیاہے کہ دہشت گردی پنپنے نہیں دینگے اس مقصدکیلئےنیکٹا کو فعال اور انسداد دہشت گردی کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائیگا یہ فیصلے گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں کئےگئے جو جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزراء، سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سوات کی صورتحال اور کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سیکورٹی اداروں نے اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی سطح پر انسداد دہشت گردی کے نظام کو ازسرنو متحرک کرنے اور مرکزی سطح پر وزیراعظم کی زیر قیادت ایپکس کمیٹی تشکیل دینے ، سی پیک کے منصوبوں کی سیکورٹی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، ملک کی جغرافیائی سا لمیت کی حفاظت، آئین و قانون کی حکمرانی اور ریاستی عملداری کیلئے قوم اور ادارے یکجان اور ایک آواز ہیں، ملک میں امن و امان کے قیام اور وطن عزیز کی سلامتی و دفاع کیلئے دی گئی شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائینگی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں قومی و داخلی سلامتی کے امور زیر غور آئے اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم ہاؤس کے جاری اعلامیہ کے مطا بق اجلاس نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد پیڈو نے نیپرا سے پاور سپلائی لائسنس کی درخواست کردی ، پیہور ہائیڈرو پاور پلانٹ بڑی صنعتوں کو...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی و منسلک اداروں کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات اور ملازمین سے متعلقہ...
اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے...