رواں ہفتے میں مہنگائی 28.44 فیصد رہی، 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان شماریات بیورو

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح28.44فیصد رہی ،18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 17اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 16اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا ،گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 0.57فیصد کمی ہوئی، ماچس 5.65فیصد، پاؤڈر دودھ 3.82فیصد، بریڈ 2.05فیصد اضافہ ہوا، ٹماٹرکی قیمت میں 13.51فیصدکمی ہوئی،گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں 0.57فیصد کمی ہوئی ہے ، احساس اعشاریوں کےا نڈیکس کے مطابق 51اشیائے ضروریہ میں سے 18اشیاء کی قیمتوںمیں اضافہ ، 17میں کمی اور 16کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔