کراچی(اسٹاف رپورٹر‘ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو اسٹیبلشمنٹ ساتھ تھی مگر حکومت کے آخری تین سے چار ماہ میں وہ ہمارے ساتھ نہیں تھی‘اگر ماضی کی طرح اقتدار ملا تو نہیں لوں گا‘ ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں‘بیرونی مداخلت سے مسلط ہونے والے زیادہ دن اقتدار میں نہیں ہوں گے‘آزادی مارچ کے لیے کال دینے میں اب زیادہ دیر نہیں ہے‘ جب میں کال دوں گا تو سارے پاکستان کو اپنے حق ‘ملک اور بچوں کے مستقبل کے لیے کھڑا ہونا ہے‘ اس بار تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت میں آئے گی اور وفاق میں بھی‘ایک خاندان 30سال سے سندھ کے عوام کو لوٹ رہاہے ‘ سندھ میں ڈاکو راج کو ہٹایا جائے گا‘ سندھ کے ڈاکو راج اور شریف مافیا کو دوسرا این آر او ملا ہے ۔اگر کراچی کے اندر انتشار نہ ہوتا اور زرداری مافیا اس پر حاوی نہ ہوتا تویہ دبئی سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہوتا‘ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد اب میئر کراچی بھی پی ٹی آئی کا ہوگا ۔کراچی میںفردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپنی حکومت میں احتساب اس لیے نہ کر سکا کیوں کہ میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں تھا‘خارجہ پالیسی سے متعلق آخر میں مسائل ہوئے‘حکومت میں نیب ہمارے پاس نہیں تھی جس کی وجہ سے بڑے ڈاکو قانون کے نیچے نہیں آ سکے‘ اگر کبھی ماضی کی طرح دوبارہ حکومت ملی تو اُسے قبول نہیں کروں گا‘ دریں اثناءجمعہ کو یہاں بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگ تنگ ہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کے بعد جنرل الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ ہمارے امیدواروں کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا‘اس بار پی ٹی آئی سندھ میں اپوزیشن میں نہیں حکومت میں بیٹھے گی ۔عمران خان نے کہاکہ یہ نظام نہیں چل سکتا کہ چھوٹا چور جیل جائے اور بڑے کو این آر او مل جائے۔ ان چوروں کیخلاف نکلناجہاد ہے‘ آپ سب تیار ہوجائیں امپورٹڈ حکومت کیخلاف جلد کال دوں گا۔قبل ازیں کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھاکہ اگر یہ این آر او 2بڑے بڑے مجرموں کو دینے میں کامیاب ہوگئے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ جس طرح تحریک پاکستان دو عظیم وکیلوں نے لیڈ کی تھی میں چاہتا ہوں کہ وکلا برادری بھی میرا ساتھ دے۔علاوہ ازیں جمعہ کی شب شاہ فیصل کالونی میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ سندھ کو زرداری مافیا سے نجات دلواؤں گا‘ جنہوں نے قوم پر چوروں کو مسلط کیا تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔دشمن بھی وہ نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا جو ان چوروں کو مسلط کرکے پہنچایا گیا۔ اندرون سندھ کے لوگ بھی تیار ہوجائیں۔کیا زرداری نے ایم کیوایم کےمسئلے حل کردیے؟۔یہ الیکشن ایک ریفرنڈم ہے‘جہاد سمجھ کر نکلیں۔پی ڈی ایم کو پتہ نہیں بلکہ لگ پتہ جائیگا. امپورٹڈ حکومت اب ایکسپورٹ ہونے والی ہے‘ حکومت کو گرانا ہے ڈالر خود بہ خود گر جائیگا۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد پیڈو نے نیپرا سے پاور سپلائی لائسنس کی درخواست کردی ، پیہور ہائیڈرو پاور پلانٹ بڑی صنعتوں کو...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی و منسلک اداروں کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات اور ملازمین سے متعلقہ...
اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے...