کراچی کیلئے اگست کے مہینے کی بجلی 4.89 روپے سستی کردی گئی

15 اکتوبر ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست 2022 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں 4 روپے 89 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے اس کمی کا فائدہ صارفین کو اکتوبر 2022 کے بلوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ایک منظور شدہ ایڈجسٹمنٹ ہے، جو کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز کے بجلی صارفین کے بلوں پر نیپرا اور حکومت پاکستان کی جانب سے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے تحت لاگو کیا جاتاہے ایف سی اے کا انحصار عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر ہوتا ہےجسے نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین تک براہ راست منتقل کردیے جاتے ہیں ایندھن کی قیمت میں کمی کا فائدہ صارفین کو ملتا ہے۔