خاران/کوئٹہ (نامہ نگار/ خ ن) بلوچستان اور وفاقی شریعت عدالت کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی فائرنگ سے شہید ہو گئے ، ڈی آئی جی رخشان ڈویژن نزیر احمد کرد کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، اور سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکان زئی خاران شہر میں اپنی رہائش گاہ کے قریب والی مسجد میں عشاء کی نماز ادا کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے محمد نور مسکان زئی اور ان کے رشتہ دار حاجی ممتاز احمد ایجباڑی زخمی ہوگئے، انھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال خاران منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال عملے نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی اور انہیں مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ محمد نور مسکان زئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ کے مطابق سابق چیف جسٹس کو چار گولیاں لگی تھیں، سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی پر حملے کی خبر سنتے ہی سول وعسکری حکام سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد پیڈو نے نیپرا سے پاور سپلائی لائسنس کی درخواست کردی ، پیہور ہائیڈرو پاور پلانٹ بڑی صنعتوں کو...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی و منسلک اداروں کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات اور ملازمین سے متعلقہ...
اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے...