امریکی حکام نے اسحاق ڈار کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا

15 اکتوبر ، 2022

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی حکام نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام نے بھی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا ہے۔