روپے کی قدر میں بہتری کے باعث پیر سے پیٹرول کی قیمت میں 10سے 15اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

15 اکتوبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روپےکی قدرمیں بہتری کے اثرات کے پیش نظر 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔