ایک اور مقدمے میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

15 اکتوبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کو ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا، سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق الزام میں درخواست پر مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام میں شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔