لاہور(مقصود اعوان) پنجاب، خیبر پختونخوا اور کراچی میں قومی اسمبلی کے 8اور پنجاب اسمبلی کے 3حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوںکے امیدواروں کے درمیان کل اتوار کو زبردست انتخابی مقابلے ہوں گے۔عمران خان قومی اسمبلی کے 7حلقوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایک حلقے سے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں ۔ عمران خان کا مقابلہ این اے 22 مردان میں جمعیت علماءاسلام کے محمد قاسم ۔این اے 24چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان ۔این اے 31 پشاورمیں عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور۔این اے 108فیصل آبادمیں مسلم لیگ نون کے عابد شیر علی۔ این اے 118ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ نون کی امیدوار شذرہ منصب علی ۔ کراچی کے این اے 237اور 239میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ اور نیئر رضا کریں گے جبکہ تحریک انصاف کی واحد خاتون امیدوار مہربانو قریشی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے سید علی موسیٰ گیلانی کریں گے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد پیڈو نے نیپرا سے پاور سپلائی لائسنس کی درخواست کردی ، پیہور ہائیڈرو پاور پلانٹ بڑی صنعتوں کو...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی و منسلک اداروں کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات اور ملازمین سے متعلقہ...
اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے...