سیکیورٹی اجلاس کی وجہ سے وزیراعظم پریس کانفرنس سے خطاب نہ کرسکے

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز پریس کا نفرنس سے خطاب کرنا تھا تاہم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے انہوں نے اپنی جگہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزراء کو بھیج دیا جنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ خواجہ آ صف نے میڈیا کےنمائندوں کو بتایا کہ وزیر اعظم سیکیورٹی اجلاس کی وجہ سے پریس کانفرنس کیلئے نہیں آسکے۔