کراچی (نیوز ڈیسک ) ملک میں 8حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابا ت اتوار کو ہوں گے ، ان میں 7 حلقوں میں عمران خان کا براہ راست اپنے مخالفین سے ٹکراؤ ہو گا، 3 نشستوں پر پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ، دو پر پی ٹی آئی کی جیت یقینی نظر آرہی ہے ، این اے 22مردان پر عمران خان کو جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارمولانا قاسم سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا اور پی ٹی آئی اپنی اس نشست سے محروم ہوسکتی ہے، این اے 24چارسدہ میں عمران خان کو پی ڈی ایم اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان سے کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور یہ نشست بھی خطرے میں ہوسکتی ہے، این اے 31پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کو پی ڈی ایم اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار حاجی غلام احمد بلور کا سامنا ہوگا ، اس نشست پر بھی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے تاہم تحریک انصاف یہ نشست برقرار رکھ سکتی ہے ، این اے 108فیصل آبادپر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کون لیگ کے عابد شیر علی سے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا ، این اے 118پر عمران خان کو ن لیگ کی امیدوار ڈاکٹرشزرا کا سامنا کرنا ہوگا اور اس نشست پر بھی کانٹے کا مقابلہ ہوسکتا ہے ، کراچی سے این اے 237پر تحریک انصاف کے چیئرمین کو پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کا سامنا ہوگا اور پی ٹی آئی کو اس نشست پر سخت چیلنج درپیش ہوگا ۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں...
اسلام آباد پیڈو نے نیپرا سے پاور سپلائی لائسنس کی درخواست کردی ، پیہور ہائیڈرو پاور پلانٹ بڑی صنعتوں کو...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے ماتحت چلنے والی پبلک سیکٹر ورچوئل یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے...
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جس کے...
بیروت فرانسیسی خبررساں ایجنسی نےحزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو عارضی طور پر...
اسلام آباد وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی و منسلک اداروں کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات اور ملازمین سے متعلقہ...
اسلام آباد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسران کو بلوچستان میں کسٹمز اہلکاروں کے...