کم از کم پنشن 25 ہزار کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزارت خزانہ

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کم از کم پنشن 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔گروپ لائف انشورنس میں اضافے کا موضوع عملہ ڈویژن کو تفویض کیا گیا ہے، یہ بات شیخ فیاض الدین کے سوال پر وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں کہی گئی ہے۔