عمران خان کا سارا رونا آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ہے، وزیر دفاع

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کے پی کے میں سوات اور شمالی علاقہ جات میں 2009 اور 2010 کے حالات واپس پیدا ہورہے ہیں، سوات کی صورتحال صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر ابھی کچھ طے نہیں ہوا، آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں کسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔