گورنرسندھ سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

15 اکتوبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے 8 رکنی وفد نے جاوید قریشی کی سربراہی میں ملاقات کی اور لوڈ شیڈنگ،اسٹریٹ کرائمز، دوہرے ٹیکسز اور دیگر مسائل سے گورنرسندھ کو آگاہ کیا، وفد نے گورنر سندھ کو بتایا کہ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجر پریشان ہیں جبکہ بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود زائد بل بھی دیئے جارہے ہیں۔ گورنر سندھ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی میں تاجر برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قومی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔