قانون کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی

15 اکتوبر ، 2022

کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان بار کونسل، ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن نے پاکستان میں قانون کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے 10 رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے اس کمیٹی میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے ڈینز اور پروفیسرز کو اعزازی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے جن میں صوبہ سندھ سے ڈین فیکلٹی آف لاء، جامعہ کراچی جسٹس (ر) حسن فیروز، ڈائریکٹر لاء پروگرام قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر عزیز الرحمان، پروفیسر آف لاء انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر عطاء اللہ وٹو، ڈین شیخ احمد حسن اسکول آف لاء لمس ڈاکٹر صدف عزیز، ڈین آف لاء یونیورسٹی آف وسطی پنجاب ڈاکٹر ہادیہ اعوان، شعبہ قانون کی سربراہ، کنیئرڈ کالج یونیورسٹی، لاہور عائشہ جواد، پرنسپل لاء فیکلٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر شمس اللہ، پروفیسر آف لاء، یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر سہیل شہزاد، ڈی جی (کوالٹی ایشورنس ایجنسی)، ایچ ای سی ڈاکٹر ناصر علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (نصاب)، ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن اسلام آباد ثاقب فراز رانا کمیٹی کے سکریٹری / رکن ہوں گے۔