ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طارق شفیع ، فیصل مقبول کی حفاظتی ضمانت منظور

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نامزد ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کی دس ہزار روپے کے مچلکوں پر 21اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔وکیل نے کہا کہ کیس بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ،گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار طارق شفیع اور فیصل مقبول اپنے وکیل راجہ قدیر جنجوعہ کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔