پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق دھمکیوں کے بعد برطانیہ چھوڑنے پر مجبور

15 اکتوبر ، 2022

لندن (اے ایف پی، جنگ نیوز)پاکستان نژاد کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے نسل پرستی کے الزامات پر انگلینڈ کی کرکٹ میں بھونچال آیا تھا اور اب وہ اپنے خاندان کو مزید بدسلوکی اور خوف سے بچانے کے لئے برطانیہ چھوڑ رہے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میگزین کرکٹر کے لنک ساتھ مختصر پیغام میں عظیم رفیق نے کہا کہ حقیقت کھل کر سامنے آرہی ہے۔فرانسیسی خبرایجنسی نے میگزین کرکٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم رفیق نسل پرستی کے الزامات کے نتیجے میں پیش آنے والے سلوک کے بعد خاندان سمیت برطانیہ چھوڑ رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی نژاد کھلاڑی عظیم رفیق مستقبل قریب میں اپنی اہلیہ، بچوں اور والدین کے ہمراہ ملک چھوڑنے والے ہیں، جنہوں نے انگلینڈ کی انڈر-19 ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔