3بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر تبدیل، خرم دستگیر کے سسرکو چیئرمین لیسکو لگانے کی سمری ارسال

15 اکتوبر ، 2022

لاہور(تجمل گرمانی) وزارت بجلی کی طرف سے تین بجلی کمپنیوں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرتبدیل،وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر کے سسر میاں وقار عزیز کر چیئرمین لیسکو لگایا جارہا ہے، یہ انکشاف وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے وزارت بجلی کو بھیجی گئی سمری میں ہوا جو گزشتہ روز لیک ہوگئی سمری کے مطابق لیسکو کے نئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر میاں وقار عزیز ہو نگے جو کامونکی میں چاول ڈیلر اور ایکسپورٹر ہیں، دیگر ممبران میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما جہانگیر بدر کا بیٹا ، اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں لیسکو میں طویل عرصہ بعد سیاسی بورڈ آف ڈائریکٹر تشکیل دیا جارہاہے 15رکنی بورڈ میں چیئرمین میاں وقار عزیز، سابق ایم پی اے حافظ نعمان، سابق سپیکر ایاز صادق کے بیٹے محمد علی ، احمد بخش تارڑ، چودھری ارشد اقبال، محمد علی گورایہ، مجاہد بااللہ، سعد رائو،ایم پی اے سیف اللہ کھوکھر کے بیٹے فیصل کھوکھر، لیسکو چیف چودھری امین، غیاث الدین احمد، وزارت بجلی، خزانہ اور پنجاب حکومت کا نمائندہ شامل ہے، اسلام آباد آئیسکو میں چیئرمین قمراسلام راجہ، چودھری خالد منیر، مجاہد پرویز چٹھہ، ناصر محمود شیخ، راجہ طالب مہدی خان، میجر (ر) طاہر اقبال، ملک غلام مصطفی ، نعیم اقبال، عدنان انور بیگ،چیف ایگزیکٹو آئیسکو، وزارت بجلی، خزانہ، پنجاب حکومت کے نمائندہ شامل ہیں، فیصل آباد کی کمپنی فیسکو میں چیئرمین تحسین علوی، بابر اکرام، راجہ امیر حمزہ، افتخار احمد انصاری، نعمان خالد، مومن جنید، رب نواز، حمیر حیات خان، علی رانجھا، میاں فرخ اقبال، چف ایگزیکٹو فیسکو، وزارت بجلی، خزانہ اور پنجاب حکومت کے نمائندہ شامل ہیں، لیسکو ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم ہائوس سے جاری سمری کا تاحال نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا۔