اسلام آباد(کامرس رپورٹر، خبرایجنسی) آئی ایم ایف نے پاکستان کو مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے غیر معمولی نقصانات سے آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی کو آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے معیشت کو مستحکم، پائیدار اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی اور مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت ملک میں جامع اور پائیدارا قتصادی نموکیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے،آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کے دوران پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے غیرمعمولی تباہ کن سیلاب کے بعد بچائو اور امدادی کارروائیوں میں مدد پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مالپاس نے یقین دلایا کہ بینک پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔وزیر خزانہ نے جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر سے بھی ملاقات کی ،انہوں نے نائب صدر رائسر کا پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کیا اورکہاکہ اس دورے نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے زبردست نقصانات کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کی ۔ نائب صدر نے یقین دلایا کہ بینک ان معاشی مشکلات پر قابو پانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا جن کا ملک کو سامنا ہے۔ وزیرخزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی اور اسلامی ترقیاتی بنک کے پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان اور بینک کئی دہائیوں سے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ صدر الجاسر نے سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔وزیر خزانہ نے ڈوئچے بینک اور جے پی مورگن کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات میں معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی وژن کی وضاحت کی اور یقین دلایا کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے، وفد نے ریٹنگ ایجنسیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور سالانہ اجلاسوں کے دوران منعقد ہونے والی کئی تقریبات میں شرکت کی۔پاکستانی وفد نے پاکستان ہاوس میں پاکستانی پیشہ ور افراد کے ایک متنوع گروپ کے ساتھ بھی ملاقات کی جن میں معروف کاروباری شخصیات، ٹیک انٹرپرینیورز اور دیگر شامل تھے۔وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کے 2022کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں دیگر مندوبین میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ، سیکریٹری اقتصادی اومر ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن علی طاہر بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے 2506 مریم نواز ہیلتھ کلینکس اؤٹ سورس کر دیئے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے 115 دیہی صحت...
کراچی ٹرمپ کا 22 طبی ماہرین سے معائنہ، صدور کیلئے نیا ریکارڈ قائم ، سابق امریکی صدور کے مقابلے میں زیادہ...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں کس کو کیا ملا، وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام...
اسلام آباد پٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی،373.78روپے کا ہوگیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپےکمی، ڈیزل کی نئی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن بل، 2026 کی منظوری دے دی۔...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں الیکٹرانک سگریٹ مہنگے اور عام سگریٹ میں استعمال ہونیوالے ایسٹیٹ ٹو پر...