شہباز اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس tax evasionکا معاملہ ہے،رانا ثنا

15 اکتوبر ، 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو tax evasionکا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ نہیں ٹیکس مینجمنٹ اور ٹیکس evasionکی۔ ایک پکا ایک کچا کھاتا ہے۔ اس معاملے کو اثاثے چھپانا بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ٹیکس مینجمنٹ کی تو ان پر منی لانڈرنگ کا کیس کیسے بن سکتا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر قانون دان حیدر وحیدنے بھی گفتگو کی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ ٹی ٹیز اور منی لانڈرنگ کیس میں ججز فرد جرم لگانے کیلئے مطمئن تھے، بحث سننے کے بعد جج صاحب نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا،۔ سینئر قانون دان حیدر وحید نے کہا کہ سپریم کور ٹ نے فیصلے میں واضح کردیا کہ پارٹی ہدایات کیخلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں تشریح نہیں کی کہ آرٹیکل 95میں پارلیمنٹرینزکو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے ، کسی ایک پارٹی کی حکومت ہوتی ہے تو وہاں عدم اعتماد سرے سے ختم کردیا گیا ، آئین میں کہیں واضح نہیں لکھا کہ پارٹی ہدایات کیخلاف ووٹ دینے والے پارلیمنٹرین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔