آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اگلی قسط کے مذاکرات کیلئے نومبر میں پاکستان کا دورہ کریگا

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) آئی ایم ایف کے پاکستان کیساتھ ساڑھے چھ ارب ڈالر قرضہ پروگرام کی اگلی قسط کیلئےجائزہ مذاکرات نومبر میں ہونگے ، آئی ایم ایف کو حالیہ سیلاب سے پاکستان میں ہونیوالے نقصان کےتخمینے کا انتظار ہے جس کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی اعشاریوں کے ڈیٹا اور دیگر اعداد وشمارکو اپ ڈیٹ کرکے نئے اعدادوشمار جاری کریگا، آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ کسی بھی چیز پر سبسڈی کبھی بھی زیادہ موثر نہیں ہوتی اور وسائل کے بہترین استعمال کیلئےصرف ٹارگٹڈ سبسڈی ہی دی جانی چاہئے ، آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جہاد ذہورکی جانب سے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور اس کیلئے پاکستانی عوام سےا ظہار تعزیت کرتے ہیں۔