پٹرول کی قیمت میں 10سے 15اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی کا امکان

15 اکتوبر ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روپےکی قدرمیں بہتری کے اثرات کے پیش نظر 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔