اسلام آ با د ( نیوز رپورٹر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق وقت پر انتخابات ہوں گے۔ اگر اس سے قبل انتخابات کا فیصلہ کیا توشہباز شریف کی سربراہی میں پی ڈی ایم کی حکومت فیصلہ کرے گی اور وہ کسی دباؤ کے نتیجے میں نہیں ہوگا،PTI کی صوبائی حکومتیں گرانے کیلئے کام ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق وقت سے پہلے انتخابات ہوسکتے ہیں لیکن اس کا دور دور تک کوئی نشان نہیں ہے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا جو ہم پر عوام کا قرض ہے۔ہمیں احساس ہے کہ لوگ مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز وزیر اعظم ہائوس میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب وزیر اعظم کے معاونین خصوصی مصدق ملک‘ طارق فاطمی اور عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ عام انتخابات ہیں ،ضلع کونسل راولپنڈی کے الیکشن نہیں ہیں۔ دو صوبے سندھ بلوچستان ایسے ہیں جہاں اگلے 6 سے 8 مہینے تک عام انتخابات کا سوال پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہاں سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔عمران خان کے سینے میں پتھر کا دل ہے۔جو الیکشن کا نام لے گا لوگ اسے پتھر ماریں گے۔ خواجہ آصف نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ قازقستان کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ کا میاب رہا۔سابق دور میں ملک جو نقصان ہواتھا سے دور کیا جا رہا ہے۔ہمارے معاملات اب آگے بڑھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا اعتزاز احسن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ میرے استاد رہے ہیں اور قانون دان ہیں۔1977میں ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑنے والا یہ پہلا شخص تھا، 1977 میں 6 ماہ پہلے ہی دھاندلی زدہ الیکشن میں رکن صوبائی اسمبلی بنے تھے اور اس وقت سے انہوں نے غداری شروع کی ہوئی ہے۔یہ اصلیت ہے ان لوگوں کی،انہوں نے اپنی بیگم کے نام پر ایل پی جی کا کوٹہ لیا۔ میں نے سپریم کورٹ میں کیس کیا تھا جس کا فیصلہ میرے حق میں آ یا، اعتزاز احسن عدلیہ بحالی تحریک کے لانگ مارچ میں صبح کو غائب ہوگئے تھے ۔ گوجرانوالہ میں پیٹرو ل پمپ پر آکر نواز شریف کی گاڑی میں سوار ہوگئے اعتزاز احسن کے بارے میں جو رائے آصف علی زرداری ہے وہی میری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات ہونی چاہئیں عمران خان کے بارے میں کہا کہ انہوں نےسوہاوہ میں بھی ڈاکہ ڈالاجہاں صرف38طلبہ پڑھتے ہیں۔ سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور فیک نیوز اس وقت سب کا مسئلہ ہے۔
اسلام آباد پاکستان فلور ملز ایسوسی اییشن کے چیئرمین پنجاب ریاض اللہ خان کی صدارت میں ایک سو سے زائد فلور...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...
پشاورلکی مروت میں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال امریکہ کے...
راولپنڈی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرتین برسوں میں سخت سکروٹنی کے دوران 39 ہزار 786 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا۔...
اسلام آباد ڈاکٹر مصدق ملک کامون سون سیزن سے قبل موسمیاتی تیاریوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر قمر چیمہ، مظہر عباس ، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا ہے کہ ایران کو ٹرمپ کے بیانات پر...
لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ ملک میں لسانی گروہ دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں،...