اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) طالبان کی افغان عبوری حکومت فوری طور پر تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، پاکستان اور عالمی برادری اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں۔ افغان حکومت تسلیم کرنا ایک اہم سنجیدہ مسئلہ ہے۔یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سائفر کے معاملے پر جامع وضاحت دے چکے ہیں پاکستان نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی امن کی بات کی اور مثبت انداز میں تمام ممالک کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ بیرون ملک دوروں پر وزراء کے ساتھ تضحیک آمیز رویے کا سوال ہوا تو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے واقعات پر نوٹس ليتے ہيں۔ امریکی حکام نے بھی وزیر خزانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا۔ دفتر خارجہ نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد شاہ کے بھارت کی حراست میں بدترین حالات میں انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا، وہ گزشتہ 5 برس سے بھارت کی بدنام جیل تہاڑ میں قید تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں طلب کرکے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پاکستان فلور ملز ایسوسی اییشن کے چیئرمین پنجاب ریاض اللہ خان کی صدارت میں ایک سو سے زائد فلور...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...
پشاورلکی مروت میں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال امریکہ کے...
راولپنڈی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرتین برسوں میں سخت سکروٹنی کے دوران 39 ہزار 786 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا۔...
اسلام آباد ڈاکٹر مصدق ملک کامون سون سیزن سے قبل موسمیاتی تیاریوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر قمر چیمہ، مظہر عباس ، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا ہے کہ ایران کو ٹرمپ کے بیانات پر...
لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ ملک میں لسانی گروہ دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں،...