سینیٹ‘PTIارکان کا اعظم سواتی کی رہائی کا مطالبہ

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد(نامہ نگار ،جنگ نیوز)سینیٹ میں تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اورچیئرمین کےڈائس کا گھیرائو کرتے ہوئے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرو کے نعرے لگائے‘ارکان نے اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا‘پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کیا ہی تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر افنان اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی، ڈپٹی چیئرمین کورم پورا کرنے لے پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کردی، کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی چیئرمین نے اجلاس کی کارروائی پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردی‘اپوزیشن نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے سینیٹ سیکریٹریٹ میں درخواست جمع کرا دی ۔