جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت منظور پولیس کوگرفتاری سے روک دیاگیا

15 اکتوبر ، 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دس ہزار روپے کے مچلکوں پر 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو لاہور اور پشاور میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو تمام صوبوں سے وفاقی وزیر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم بھی دیا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی تو وفاقی وزیر جاوید لطیف اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔