اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پنجاب کے محکمہ پراسکیوشن نے پولیس چالانوں کی وصولی کیلئے محکمہ کے ضلعی دفاتر میں فرنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں طریقہ کار طے کرنے کیلئے سیکرٹری پراسکیوشن محمد زمان وٹو نے تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس سوموار کو طلب کیا ہے۔ محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور‘ پراسکیوٹر جنرل پنجاب‘ محکمہ کے ایڈیشنل سیکرٹری صاحبان اور ڈائریکٹر جنرل انسپکشن مدعو کئے گئے ہیں۔ موجودہ سسٹم کے تحت ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر کے دفتر میں دستی چالان جمع کرائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کو انتظامی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نئے سسٹم میں پراسکیوشن فرنٹ ڈیسک کو پولیس کے فرنٹ ڈیسک کے ساتھ منسلک کیا جائیگا۔
اسلام آباد پاکستان فلور ملز ایسوسی اییشن کے چیئرمین پنجاب ریاض اللہ خان کی صدارت میں ایک سو سے زائد فلور...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...
پشاورلکی مروت میں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال امریکہ کے...
راولپنڈی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرتین برسوں میں سخت سکروٹنی کے دوران 39 ہزار 786 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا۔...
اسلام آباد ڈاکٹر مصدق ملک کامون سون سیزن سے قبل موسمیاتی تیاریوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر قمر چیمہ، مظہر عباس ، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا ہے کہ ایران کو ٹرمپ کے بیانات پر...
لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ ملک میں لسانی گروہ دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں،...