”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“کی کاسٹ کیساتھ سپیشل شو آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

15 اکتوبر ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) ”جیوفلمز“ کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہکار فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی کاسٹ ہفتے کو”جیونیوز“ کے اسپیشل شو میں شرکت کرے گی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں یہ پروگرام شام7بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ اس شو میں حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، عمارہ حکمت، بلال لاشاری، ناصر ادیب، مرزا گوہر رشید، فارس شفیع نے فلم کی میکنگ اور شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات شیئر کئے۔