آج علی گُل پیر ”ہنسنا منع ہے“ میں

15 اکتوبر ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار اور اداکار علی گل پیر ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں شرکت کریں گے۔ شو کے دوران اُن کے ہمراہ معروف کامیڈین اکبر چوہدری اور دیگر اسٹینڈ اَپ کامیڈینز بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پروگرام کے دوران تمام کامیڈینز سے اُن کی نجی زندگی اور آنے والے پروجیکٹس پر گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام کامیڈینز اپنے مزاحیہ آئٹمز بھی حاضرین کے سامنے پیش کریں گے۔ پاکستان کا مقبول ترین شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات11بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔