راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے،جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے،عدالت نے انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی ایف آئی آرز اور انٹی کرپشن کورٹ کی طرف سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کیخلاف درخواستوں پر ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت 17اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے انٹی کرپشن کسی قسم کی کارروائی سے روک دیا ہے،رانا ثنا اللہ نے رزاق اے مرزا ایڈووکیٹ اوراخلاق احمد نے سردار عبدالقدوس ڈوگر ایڈووکیٹ کےذریعے انٹی کرپشن کی طرف سے درج دو مختلف ایف آئی آرز کے اخراج کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا انٹی کرپشن کورٹ نے اس کیس میں وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ بھی جار ی کررکھے ہیں، رزاق اے مرزا ایڈووکیٹ کے زریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا ء اللہ نے 2017 میں کلر کہار بسمہ اللہ ٹاؤن اور شلمار ہلز فارمز میں دو پلاٹ خریدے تھے ان پلاٹوں کی قانون کے مطابق ٹرانسفر فیس بھی ادا کی گئی تاہم ڈیویلپمنٹ نہ ہونے پر بعد میں پلاٹ واپس کردیئے گے تھے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے بنا سوچے سمجھے بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا ۔
اسلام آباد پاکستان فلور ملز ایسوسی اییشن کے چیئرمین پنجاب ریاض اللہ خان کی صدارت میں ایک سو سے زائد فلور...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...
پشاورلکی مروت میں فائرنگ سے 5افرا د جاں بحق ہو گئےلکی مروت میں وانڈہ حاجی گل کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر...
اسلام آباد پاکستانی میڈیکل گریجویٹس نے عالمی سطح پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال امریکہ کے...
راولپنڈی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پرتین برسوں میں سخت سکروٹنی کے دوران 39 ہزار 786 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا۔...
اسلام آباد ڈاکٹر مصدق ملک کامون سون سیزن سے قبل موسمیاتی تیاریوں اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے...
کراچی تجزیہ کاروں ڈاکٹر قمر چیمہ، مظہر عباس ، عمر چیمہ اور فخر درانی نے کہا ہے کہ ایران کو ٹرمپ کے بیانات پر...
لاہور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خبردار کیا کہ ملک میں لسانی گروہ دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں،...