روس کی امریکی اور جاپانی فوجی مشقوں پر برہمی

15 اکتوبر ، 2022

ماسکو (نیوز ڈیسک) امریکا اور جاپان کی جانب سے روسی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کے دوران ہمارز راکٹ فائر کرنے پر روس نے برہمی کااظہارکرتے ہوئےجاپان کو خبردار کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سخت ہوتی سیکورٹی صورت حال میں جاپانی اور امریکی افواج روسی سرحد کے قریب 14 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔ روسی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روسی سرحدوں پر فوجی مشقیں بند کی جائیں۔ ان کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔ مشقوں میں امریکی فضائیہ بھی شامل ہے۔