آکسفورڈ اسٹریٹ میں امریکن تھیم شاپس پر چھاپہ، 2 لاکھ پونڈ سے زائد کی جعلی اشیا ضبط

15 اکتوبر ، 2022

لندن (پی اے) لندن کی ایک کونسل نے آکسفورڈ سٹریٹ پر واقع ایک سویٹ اینڈ سووینئر شاپس پرچھاپہ مار کر وہاں سے 200000 پونڈ سے زائد مالیت کی جعلی اشیا ضبط کرلیں۔ ویسٹ منسٹر سٹی کونسل نے کہا کہ مشہور شاپنگ روٹ کے ساتھ بزنسز سے قبضے میں لی جانے والی اشیا میں جعلی ڈیزائنر گھڑیاں اور غیر محفوظ ویپس شامل ہیں جبکہ بچوں کے سیکڑوں کھلونے، پاوربنک اور بغیر سیفٹی لیبل کے الیکٹریکل چارجرز بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کونسل نے ملٹی ملین پونڈ کے ری جنریشن پلانز کی نقاب کشائی کی ہے، لوکل اتھارٹی کے ایڈم ہگ نے کہا کہ امریکی تھیم والی کینڈی شاپس سے جعلی اشیا کی ضبطی ایک دھماکہ ہے، جس نے آکسفورڈ سٹریٹ کی ساکھ کو خطرے سے دو چار کر دیا ہے۔ ٹریڈنگ سٹینڈرڈز کے ساتھ مل کر ویسٹ اینڈ کے 30 سٹورز کے حوالے سے ان الزامات کے تحت انویسٹی گیشنز جاری ہیں کہ کچھ کمپنیز نے 8 ملین پونڈ تک کے بزنس ریٹس کو بچایا ہے۔ مسٹر ہگ نے مزید کہا کہ آکسفورڈ سٹریٹ کی اصلاح ہائی ویلیو ریٹیل ٹیننٹ کیلئے پرکشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل ایسی دھوکہ دینےوالی سویٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے، جن کی اشیا لوگوں کے منہ میں جانے کے بعد کھٹا ذائقہ چھوڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ سٹریٹ کی نئے سے وسیع تر فلورنگ اور گلیوں میں مزید پودوں کو شامل کرنے کے پلانز ہیں۔ نومنتخب لیبر ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وہ سابقہ ​​کنزرویٹو کے زیر انتظام کونسل کی غلطیوں سے سبق سیکھے گی، جس نے بدنام ماربل آرچ ماؤنڈ کی نگرانی کی تھی۔ مایوس کن اثر ایکشن کی انویسٹی گیشن میں گزشتہ سال پایا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی لاگت تباہ کن تھی اور اس سے بچا جا سکتا تھا۔