برسلز( حافظ انیب راشد ) پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر مادام رینا کیونکا نے یورپین دارالحکومت برسلز میں ماحول دوست اسکوٹی( ElectricTrottinett ) چلا کر دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کی سنگینی اور اس دوران ماحول دوست سفر کی سہولت پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ردعمل کا یہ اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں کیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی جیب سے فون نکالتی ہیں جس میں بیٹری سے چلنے والی اسکوٹی کی ایپ موجود ہے جس کے ذریعے وہ یہ الیکٹرک اسکوٹی اسٹارٹ کرتی ہیں اور آرام سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوجاتی ہیں، واضح رہے کہ وہ ان دنوں یورپین سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان سے برسلز آئی ہوئی ہیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...