برسلز(نیوز ڈیسک) یوکرین پر روس کے تباہ کن حملوں کے بعد نیٹو نے ایٹمی جنگ کیلئے ضروری سمجھی جانے والی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں اور بحیرہ بالٹک میں اپنے جنگی بحری جہازوں کی تعداد بڑھا کر 30؍ کر دی ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے روس پر واضح کیا کہ تنظیم کے اتحادی ممالک کے اہم انفرا اسٹرکچر پر حملوں کیخلاف بھرپور اور منظم انداز سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کی نیوکلیئر فورسز کی نگرانی کر رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے دو دن قبل، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جینس اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ جوہری حملوں کے حوالے سے روس کی چال ڈھال میں کوئی واضح تبدیلی نہیں آئی لیکن اس کے باوجود نیٹو انتہائی محتاط ہے۔ انہوں نے یوکرین پر روس کے پیر کے دن کیے گئے حملوں کو کمزوری کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں روس جنگ ہار رہا ہے اور اسی لیے یوکرینی فتوحات کو دیکھ کر اندھا دھند حملے کر رہا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کی افواج نے بحیرہ بالٹک میں مشقیں شروع کر دی ہیں جن میں فضائیہ بھی شامل ہے۔ نیٹو کی افواج تربیتی فلائٹس میں امریکی جوہری بم کے استعمال کی پریکٹس کریں گی، تاہم ان مشقوں میں اصل بم استعمال نہیں کیے جا رہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...