کراچی(جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک خاندان 30 سال سے سندھیوں کو لوٹ رہا ہے، اس بار وفاق اور سندھ بھی ہمارا ہوگا ، اتوار کو ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہو رہا ہے۔ایم کیو ایم سے پوچھتا ہوں بتاوکیا زرداری کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہو؟ کیا زرداری نے کراچی کے مسئلے حل کر دیئے؟ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت ہٹائی گئی، ضمنی الیکشن میں ملک کا فیصلہ ہونے جارہا ہے ، ایک طرف سے 30 سال سے چوری کرنے والے ڈاکو ہیں، پہلے ملک لوٹتے ہیں پھر این آر او لیکر واپس آ جاتے ہیں، یہ چور بیرونی سازش کے تحت اقتدار میں آئے، جنہوں نے سازش کرکے ان چوروں کواوپربٹھایا تاریخ انہیں کبھی نہیں بھولے گی ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ساتھ تھی تاہم میری حکومت کے آخری 3 سے 4 ماہ میں وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔ وزیراعظم رہتے ہوئے بھی نیب پر میرا اختیار نہیں تھا، دوبارہ حکومت ملی تو یہ طریقے قبول نہیں کروں گا۔ سیاسی جماعت عوما کے پاس جاتی ہے امریکا کے پاس نہیں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا یہ ڈاکو اس بار کامیاب ہو گئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔یہ ملکی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن وقت ہے اگر بڑے مجرموں کو این آر او ٹو کامیاب ہو گیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، وکلا برادری قانون کی حکمرانی کوسمجھتے ہیں۔ چوروں کے خلاف سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، وکلا برادری میرا ساتھ دے۔
پشاورخیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز کے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مزید توسیع کوتسلیم کرنے...
اسلام آباد ہفتہ وار مہنگائی دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، حساس قیمتوں کے اشاریے میں 0.52 فیصد تک کمی؛...
اسلام آبادوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صحافت، سیاست اور عدلیہ میں دوغلے پن کا خاتمہ ہونا چاہیے ریاست نے...
اسلام آ باد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپو زیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کے دوران چار بلوں کی منظوری...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے واپس کردہ قوانین میں سے چار کے لئے حکومت اور پیپلز...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی...
کراچی جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما طلال چوہدری...
اسلام آباد پاکستان نے گندم کی منڈی میں قواعد و ضوابط کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ انٹرنیشنل...