پنجاب میں اپوزیشن اپنے نمبر پورے کرلے پھر تبدیلی کی بات کرے،وایر اعلیٰ پرویز الہٰی

15 اکتوبر ، 2022

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد ، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو اضلاع بنانے کی منظوری دے دی، محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کردیا گیا۔ اس طرح پنجاب میں اضلاع کی تعداد 36 سے بڑھ کر 41 ہوجائے گی ا وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن اپنے نمبر پورے کرلے پھر تبدیلی کی بات کرے نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اورترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے وزیراعلیٰ نے پی کے ایل آئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا ہے کہ قاف لیگ لانگ مارچ کا حصہ بنے گی رانا ثناءاللہ کو پنجاب آنے دیں پھر پتہ چل جائے گا۔ماڈل ٹاون کیس پر رانا ثناءاللہ کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی ، نواز شریف کے ساتھ 22 سال اکٹھا رہا ہوں ، انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔یہ گیلی جگہ دیکھ کر پاوں نہیں رکھتے۔ مفاہمت کا واحد راستہ یہی ہے کہ شہبازشریف استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں پھر ان سے پیار کریں گے،،وزیر اعلی سے صوبائی وزیر مراد راس اور مستعفی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے ملاقات کی اہم تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ریسکیو 1122 سروس کے 18 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 دکھی انسانیت کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑتا ۔