اسلام آباد(نمائندہ جنگ، خبرایجنسی) آئی ایم ایف نے پاکستان کو مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے غیر معمولی نقصانات سے آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی کو آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے معیشت کو مستحکم، پائیدار اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی اور مستقبل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہے کہ حکومت ملک میں جامع اورپائیداراقتصادی نموکیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے،آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات کے دوران پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے غیرمعمولی تباہ کن سیلاب کے بعد بچائواور امدادی کارروائیوں میں مدد پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مالپاس نے یقین دلایا کہ بینک پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔وزیر خزانہ نے جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر سے بھی ملاقات کی ،انہوں نے نائب صدر رائسر کا پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کیا اورکہاکہ اس دورے نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے زبردست نقصانات کا اندازہ لگانے میں مدد فراہم کی ۔ نائب صدر نے یقین دلایا کہ بینک ان معاشی مشکلات پر قابو پانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا جن کا ملک کو سامنا ہے۔وزیرخزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی اور اسلامی ترقیاتی بنک کے پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان اور بینک کئی دہائیوں سے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ صدر الجاسر نے سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔وزیر خزانہ نے ڈوئچے بینک اور جے پی مورگن کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات میں معیشت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی وژن کی وضاحت کی اور یقین دلایا کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے، وفد نے ریٹنگ ایجنسیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور سالانہ اجلاسوں کے دوران منعقد ہونے والی کئی تقریبات میں شرکت کی۔پاکستانی وفد نے پاکستان ہاوس میں پاکستانی پیشہ ور افراد کے ایک متنوع گروپ کے ساتھ بھی ملاقات کی جن میں معروف کاروباری شخصیات، ٹیک انٹرپرینیورز اور دیگر شامل تھے۔وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کے 2022 کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں دیگر مندوبین میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ، سیکریٹری اقتصادی اومر ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکرٹری اورایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن علی طاہر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تربت کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مراد اسماعیل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ...
خضدار سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہفتے کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد...
نوشکی ای پی آئی کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے پریس کلب میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت وافادیت سے متعلق شعور...
خاران تیل گزر پوائنٹ پر ہفتے کی چھٹی کے خلاف خاران میں تیل کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی ریلی اور...
قلعہ سیف اللہسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے ژوب شیرانی لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں انتہا پسندی دہشت...
حب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ آج...
کوئٹہدکی کے علاقے اسماعیل شہرمیں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے یعقوب خان نامی شخص زخمی...
کوئٹہ جناح ٹاؤن کی اکثر اسٹریٹس میں بجلی کے کھمبے نصب نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا،آئے...