اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دس ہزار روپے کے مچلکوں پر 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو لاہور اور پشاور میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو تمام صوبوں سے وفاقی وزیر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم بھی دیا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی تو وفاقی وزیر جاوید لطیف اپنے وکیل سردار تیمور اسلم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سردار تیمور اسلم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسی نوعیت کی ایف آئی آر میں اسی عدالت نے ایک آرڈر کر رکھا ہے۔ لاہور اور پشاور کے مقدمات کیلئے حفاظتی ضمانت چاہئے۔ دونوں صوبوں میں مخالف پارٹی کی حکومت ہے اس لئے حفاظتی ضمانت کی استدعا ہے۔ انہوں نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ میاں جاوید لطیف کے حلقے میں 16 اکتوبر کو الیکشن ہے ، یہ وہاں جانا چاہتے ہیں لیکن اس وجہ سے وہاں نہیں جا رہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے حفاظتی ضمانت کی تو استدعا ہی نہیں کی ، صرف تادیبی کارروائی سے روکنے کا کہا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے جاوید لطیف کے وکیل کو درخواست میں حفاظتی ضمانت لکھنے کی ہدایت کی جس کے بعد دہشتگردی کے دو مقدمات میں دس ہزار کے مچلکوں پر27اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو اس عرصہ کے دوران میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا اور سیکرٹری داخلہ سے ان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل بھی طلب کر لی۔
تربت کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مراد اسماعیل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ...
خضدار سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہفتے کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد...
نوشکی ای پی آئی کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے پریس کلب میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت وافادیت سے متعلق شعور...
خاران تیل گزر پوائنٹ پر ہفتے کی چھٹی کے خلاف خاران میں تیل کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی ریلی اور...
قلعہ سیف اللہسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے ژوب شیرانی لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں انتہا پسندی دہشت...
حب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ آج...
کوئٹہدکی کے علاقے اسماعیل شہرمیں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے یعقوب خان نامی شخص زخمی...
کوئٹہ جناح ٹاؤن کی اکثر اسٹریٹس میں بجلی کے کھمبے نصب نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا،آئے...