مستونگ/ کوئٹہ (نامہ نگار/خ ن )مستونگ کے علاقہ دشت کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ کابو میں میت لےجانے والے گاڑیوں پر بم حملے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی سکورٹی فورسز کے کیمپ منتقل کیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کابو میں اپنے ٹیوب ویل پر موجود شخص محمدعمران ولد عبدالحق کو نامعلوم افراد نے ہاتھ باندھ کر تیز دھار آلہ سے قتل کردیا، اطلاع ملنے پر جاں بحق افراد کے اہل خانہ ا ور ورثہ لاش کی تدفین کے لیئے کابو لے گئے لاش کو اٹھانے کے بعد چند گاڑیوں میں واپس آرہے تھے کہ کچھ فاصلے پر روڈ کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کی نتیجے میں تین افرادغوث بخش ولد ہمت خان،گہورخان ولد محمد اسماعیل، محمد رفیق ولد بابو سفرخان موقع جاں بحق ہوگئے،جبکہ عبدالباسط ولد مبارک خان ،عبدالحئی ولد مبارک خان، قادر خان، محمد رفیق ،حق نواز ولد شاہنواز بدوزئی اور دو دیگر افراد سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، جبکہ چیئرمین شاہنواز بدوزئی و دیگر بھی موقع پر موجود تھے اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے، عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔ واقع کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئےاپنی مدد آپ کے تحت قریبی ایف سی کیمپ منتقل کیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مستونگ منتقل کیاگیا۔جبکہ جاں بحق افراد کی تدفین دشت میں کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ علاقے کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور تمام زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مشیر داخلہ نے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبوں کو خاک میں ملا ئینگے ہم اس قسم کے بزدلانہ اقدام کو اپنے رستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ اور بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بیرونی اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ۔مشیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصانات صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تربت کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مراد اسماعیل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ...
خضدار سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہفتے کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد...
نوشکی ای پی آئی کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے پریس کلب میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت وافادیت سے متعلق شعور...
خاران تیل گزر پوائنٹ پر ہفتے کی چھٹی کے خلاف خاران میں تیل کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی ریلی اور...
قلعہ سیف اللہسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے ژوب شیرانی لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں انتہا پسندی دہشت...
حب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ آج...
کوئٹہدکی کے علاقے اسماعیل شہرمیں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے یعقوب خان نامی شخص زخمی...
کوئٹہ جناح ٹاؤن کی اکثر اسٹریٹس میں بجلی کے کھمبے نصب نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا،آئے...