مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کی شرح نمو میں پانچ فیصد اضافہ متوقع، آئی ایم ایف

15 اکتوبر ، 2022

نیویارک(آئی این پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے مشرق وسط اور شمال افریقہ کے ملکوں جنہیں عام طور پر(ایم ای این اے ۔ مینا) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، انہیں جی ڈی پی میں پانچ فیصد اضافے کے ساتھ دکھایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے سال 2023 میں دنیا کے مالی حالات زیادہ برے ہوں گے اس لیے اس سے پہلے ان ملکوں کی شرح نمو 3،6 تک رہ جائے گی۔آئی ایم ایف نے شرق اوسط اور شمالی افریقہ کے ان ملکوں میں افراط زر کی شرح کا اندازہ لگایا ہے کہ 2022 کی طرح اگلے سال میں بھی بلند رہے گا۔