فلسطینی صدرکی روسی ہم منصب سے ملاقات، امریکا پر عدم اعتمادکردیا

15 اکتوبر ، 2022

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے صدر محمود عباس اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تنازع کے حل کیلئے امریکا پر عدم اعتماد ظاہر کیا جبکہ روس کے کردار کی تعریف کی۔صدر عباس نے بین الاقوامی ثالثین امریکا، روس، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی حمایت کا اعادہ کیا لیکن کہا کہ امریکا کو اکیلے ہی کام کرنے کا اختیار نہیں ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا پر اعتماد نہیں کرتے، ہم اس پر انحصار نہیں کرنا چاہتے اور کسی بھی صورت میں ہم یہ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں کہ امریکہ ہی اسرائیل کے ساتھ تنازع کو حل کرنے کے لیے واحد فریق ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا چہار فریقی ثالثین میں ضرور شامل ہے کیونکہ وہ ایک بڑا ملک ہے۔