ترکیہ میں میڈیا سے متعلق نیا قانون 'غلط معلومات پر جیل کی سزا

15 اکتوبر ، 2022

انقرہ (جنگ نیوز )ترک پارلیمان نے میڈیا سے متعلق جو نیا قانون منظور کیا ہے، اس میں ʼغلط معلومات پھیلانے پر جیل کی سزا کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے تحت سوشل نیٹ ورکس کو صارفین کی ذاتی تفصیلات بھی مہیا کرنے کی ضرورت ہو گی ترکی کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے روز صدر رجب طیب ایردوآن کی طرف سے تجویز کردہ وہ قانون منظور کر لیا، جس کے تحت صحافیوں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو غلط معلومات پھیلانے پر 3برس تک قید کی سزا ہو سکے گی۔یورپی کونسل نے اس پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اس میں غلط معلومات کی مبہم تعریف اور پھر جیل جانے کا خطرہ، کم سے کم جون 2023 میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر تو کافی پریشان کن اثرات کا باعث بننے کے ساتھ ہی سیلف سنسرشپ میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔