ترک کوسٹ گارڈ زنے53غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

15 اکتوبر ، 2022

انقرہ(آئی این پی)ترکی میں کوسٹ گارڈز نے 53 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔ ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ضلع مولا کی تحصیل بودرم کے کھلے سمندر میں بادبانی کشتی میں سوار 53غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔ترک کوسٹ گارڈ کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق بودرم کے کھلے سمندر میں بادبانی کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ بحری جہاز کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔کوسٹ گارڈ ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے 53غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔تارکین وطن کو خشکی پر پہنچا کر ضروری کاروائیوں کے بعد ضلعی ڈائریکٹریٹ برائے امورِ مہاجرین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔